اسلام آباد (مانند نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رحمت کارڈ سے بیوہ اور یتیم بچے مالی خود مختاری کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں گے۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں بیواؤں اور یتیموں کے لیے رحمت کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری بھی دے دی گئی۔

رحمت کارڈ کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مستحق خاندانوں کو 1 لاکھ روپے تک براہِ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

مریم نواز کی یکساں ترقی اور ڈسپلن کیلئے ’ون پنجاب، ون اسٹینڈر‘ پالیسی کی منظوری

رحمت کارڈ پہلے مرحلے میں 50 ہزار سے زائد بے آسرا گھرانوں کی معاشی ڈھال بنے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پروجیکٹ کا آغاز عید کے فوراً بعد ہو گا۔

رحمت کارڈ کے ذریعے بیواؤں کو 1 لاکھ اور یتیم بچوں کو 25، 25 ہزار ملیں گے۔

رحمت کارڈ کے لیے موبائل اپیلی کیشن، ویب پورٹل، کال، زکوٰۃ آفس کال سینٹر سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیوائیں اب محتاج نہیں ہیں، یہ ریاست کی ذمے داری ہے، بیواؤں کو خیرات نہیں، باوقار حق ملے گا، پنجاب کے وسائل پر ہر فرد کا پورا حق ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حق دار تک حق پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں ہر فرد کا خیال رکھا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے