اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کے وزیراعظم نواف سلام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

وزیراعظم نے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس اور لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور لبنان کے وزرائے اعظم نے خطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فوری جنگ بندی اور ڈی اسکیلشن پر زور دیا۔

لبنان سے اظہارِ یکجہتی پر لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے