پشاور (مانند نیوز)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کے ہمراہ بدھ کے روزاسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ کادورہ کیااور ایرانی سفارتخانہ کی وزیٹرز بک میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنے تعزیتی کلمات درج کئے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایرانی سفیررضا امیری مقدم سے بھی ملاقات کی اورایرانی سفیر سے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای اور انکے رفقاء کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے شہید سید آیت اللہ خامنہ ای سمیت اسرائیلی حملہ میں دیگر ایرانی شہداء کے درجات بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہاکہ اپنے اور خیبرپختونخوا کے عوام کیجانب سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرنے آیا ہوں،خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان کے عوام ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر افسردہ و غمزدہ ہیں،ایرانی سپریم لیڈر ایک عظیم مقصد کیخاطر بہادری سے شہادت کے عظیم رتبہ پر فائز ہوئے۔انہوں نے کہاکہ شہد آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت امت مسلمہ کا بہت بڑا نقصان ہے،ایران کی حکومت و ایرانی عوام کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر پاکستان میں ہر آنکھ اشکبار و دلی رنجیدہ ہے۔ گورنرنے ایران کی خودمختاری و سالمیت یقینی بنانے کیلئے ایرانی حکومت و ایرانی عوام کے بلند جذبہ و اتحاد کو سلام بھی پیش کیا اور کہاکہ ایران پاکستان کااسلامی برادر ملک ہے، ایرانی عوام کے دکھ درد، خوشی سمیت ہر موقع پر انکے ساتھ کھڑے ہیں۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دکھ بانٹنے اور اظہار یکجہتی کیلئے ایرانی سفارتخانہ آنے پر گورنرخیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ گورنر اور خیبرپختونخوا کے عوام کا ایرانی عوام کیساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت پر ممنون ہیں، سپریم لیڈر سید آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر امت مسلمہ میں سخت غم و غصہ ہے، اسرائیل نے بہت بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے اور عالم اسلام کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا سمیت پاکستان کے عوام نے ہمیشہ کیطرح اس بار بھی اپنے برادر ایرانی عوام کیساتھ محبت و عقیدت کی لازوال مثال قائم کی۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے