اسلام‌آباد (مانند نیوز)امریکی ٹی وی نے ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق کر دی۔

امریکی ٹی وی کے مطابق جنگ کے آغاز میں ہی اردن میں جدید ترین تھاڈ سسٹم کا ریڈار تباہ کر دیا گیا تھا جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی 2 مقامات پر تھاڈ ریڈار پر تاک کر حملہ کیا گیا۔

امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کے سبب ٹھیک نقصان کا اندازہ ممکن نہیں تاہم ایک تھاڈ سسٹم کی قیمت 50 کروڑ ڈالرز ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم بھی تباہ کیا گیا ہے۔

ایران طویل جنگ کیلئے تیار، دشمن کو دردناک ضربیں لگیں گی: پاسدارانِ انقلاب

امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی کے آلات سے ایئر ڈیفنس کمزور کرنے کی کوشش کی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران جلد ایسے نئے اسٹریٹیجک ہتھیار متعارف کرائے گا جو اب تک میدانِ جنگ میں استعمال نہیں کیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے