اسلام آباد‌(مانند نیوز)عرب لیگ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز بن عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ کل عرب لیگ کا وزارتی سطح پر آن لائن اجلاس ہو گا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتِ حال پر غور کیا جائے گا اور ایرانی خلاف ورزیوں پر بحث کی جائے گی۔

سعودی دارالحکومت ریاض سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے ایران نے عرب ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کو نشانہ بنایا ہے۔

عبدالعزیز بن عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ ایرانی کارروائیوں نے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

ایران نے خلیجی ممالک پر 450 میزائلوں، 1 ہزار 140 ڈرونز سے حملے کیے

ان کا کہنا ہے کہ عرب ملکوں پر ایرانی حملے خطرناک اور ناقابل قبول اشتعال انگیزی ہیں۔

اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے عبدالعزیز بن عبداللّٰہ بتایا ہے کہ ایران نے عرب ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اجلاس کا مقصد عرب ملکوں پر ہونے والے حملوں سے نمٹنے کے لیے متحد مؤقف مرتب کرنا ہے۔

سعودی مستقل مندوب نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے