اسلام آباد (مانند نیوز)ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکی اہداف کے خلاف آپریشن وعدہ صادق 4 کی 22ویں لہر شروع کردی گئی ہے، دشمن کی تنصیبات پر خرمشہر 4 اور فتاح 2 بلیسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب نے آج امریکا اور صہیونی حکومت کی تنصیبات پر جدید ترین بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

لبنان: حزب اللّٰہ نے اسرائیلی وزیر کے بیٹے سمیت کئی فوجیوں کو زخمی کردیا

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کے 21ویں مرحلے میں میزائل اور ڈرونز کے مشترکہ حملوں کے ساتھ ساتھ متعدد وار ہیڈ رکھنے والے خیبر شکن میزائل تل ابیب میں مخصوص اہداف پر داغے گئے ہیں۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ایران ایک طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جارح دشمن کو سزا دینے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ دشمن کو مزید درد ناک ضربوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ ایران کے پاس نئی عسکری حکمت عملی اور ہتھیار موجود ہیں جو ابھی بڑے پیمانے پر استعمال نہیں کیے گئے، تاہم ضرورت پڑنے پر انہیں بھی میدان میں لایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے