اسلام آباد (مانند نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کے جو اہلکار ہتھیار ڈال دیں گے انہیں نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے حملوں کا نشانہ بننے والے تمام ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں، ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والے ممالک ہم سے رابطے میں ہیں۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مل کرایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے منظم منصوبہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف جنگ پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے