ہنگو(فرمان اللہ اورکزئی سے) ٹل ٹائپ ڈی ہسپتال میں پولیس کی جانب سے بدتمیزی کے خلاف محکمہ ہیلتھ ملازمین کا احتجاجی ہڑتال۔سوائے ایمرجنسی کے تمام سروسز بند رہے۔گزشتہ رات ٹل پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہسپتال نرس کےساتھ نامناسب رویہ پر پیرامیڈکل ملازمین نے ضلع بھر میں احتجاجاّ او۔پی۔ڈی سمیت تمام سروسز بند کردئے۔بعد میں اےسی شاہ بخت ہوسفزئی۔ڈی۔ایس پی مجاہد حسین ایس ایچ او ٹل اور معززین ٹل کی کوششوں سے پورا دن مذاکرات کرکے شام کو دونوں اداروں کے مابین سول انتظامیہ اور پولیس افسران نے پیرامیڈکس ملازمین ضلعی صدر اسرارمحمد۔ڈی ایم ایس ڈاکٹر مشتاق۔ڈاکٹر محمد عمر سمیت میل نرس اسحاق کو راضی کرکے باقاعدہ طور سے احتجاج ختم کرکے او۔پی۔ڈی مریضوں کیلئے کھول دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ بخت اور ایس ڈی پی او مجاہد حسین نے پیرمیڈیکل سٹاف اور ملازمین یونین کی جانب سے مثبت کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سرکاری ادارے ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کا مظاہرہ کرکے ٹل کو امن کا گہوارا بنائیںگے۔ملازمین صوبائی رہنما اسرار محمد خان اور ڈاکٹر مشتاق خٹک نے سول ایڈمنسٹرمشن اور پولیس افسران کی جانب سے اس اہم مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ہماری کوشش رہے ہیں کہ سرکاری اداروں کےساتھ مل کر عوامی خدمت میں مثبت کردار ادا کریں۔اس موقع پر پولیس اور ہیلتھ سٹاف نے گلے مل کر راضی نامہ کو عملی جامہ پہنایا