ممبر صوبائی اسمبلی منیر حسین لغمانی اور سیکریٹری سیاحت آثار قدیمہ و عجائب گھر سعادت حسین نے وادی کاغان میں 9 کلو میٹر طویل سڑک اور بیلہ منور میں تعمیر کی گئی چیئر لفٹ کا افتتاح کیا۔
وادی کاغان کے خوبصورت سیاحتی مقام وادی منور میں گزشتہ سال مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث بارہا تباہ ہونے والی رابطہ سڑک کے نتیجے میں ملحقہ علاقوں کی بیس ہزار سے زائد آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ صوبائی حکومت کی ہدایات پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) نے فوری اقدامات کرتے ہوئے متبادل سڑک اور چیئرلفٹ کی تعمیر مکمل کر کے علاقے کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔
سیکرٹری ثقافت، سیاحت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر، سعادت حسن نے مقامی ممبر صوبائی اسمبلی منیر حسین لغمانی اور ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رحمت علی کے ہمراہ بیلہ سے سیری منور تک 9 کلومیٹر طویل سڑک اور بیلہ منور میں تعمیر کی گئی چیئرلفٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر مقامی افراد نے اپنے دیرینہ مسئلے کے حل پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی منیر حسین لغمانی، سیکرٹری سیاحت سعادت حسن اور ڈی جی کے ڈی اے رحمت علی نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وادی کاغان کی ہمہ جہت ترقی کے لیے جامع ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے، جبکہ وادی منور جیسے دلکش علاقے کو نئے ٹورسٹ ڈیسٹینیشن منصوبے میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق سیاحت کے فروغ، سیاحوں اور مقامی آبادی کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ سیاحت کے پائیدار فروغ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کا معیارِ زندگی بھی بہتر بنایا