پبی (نما ئندہ )سیکرٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا خالد خان نے گورنمنٹ پرائمری سکول لال کرتی نوشہرہ میں 23 مارچ یومِ پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تقریب میں ڈی ای او نو شہرہ عبدالر حمن،ڈی ڈی ای او سہیل خان درا نی۔ایس ڈی ڈی او میاں محمد عرفان ایس ڈی ای او نو شہرہ عا دل خان ایس ڈی ای او جہا نگیرہ سیف اللہ اے ٹی اے کے صو با ئی صدر میاں فائق زادہ کا کا خیل اے ٹی اے ضلع نو شہرہ کے صدر شہر یار درا نی سمیت بڑی تعداد میں محکمہ تعلیم کے افسران بچوں کے والدین نے شر کت کی اس موقع پر سکول کے طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے اور حا ضرین سے خوب داد حا صل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے محکمہ تعلیم سے وابستہ ہیں، تاہم جس انداز میں اس سکول کے بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اس کی مثال انہیں کسی اور تقریب میں نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ سکول کے تمام طلباء باصلاحیت ہیں اور جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں خالد خان نے سکول کے ہیڈ ماسٹر میاں فائق زادہ کاکاخیل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور قیادت قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے تقریب میں والدین، خصوصاً خواتین کی بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حاضری سے بچوں کا حوصلہ بڑھتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جن میں سکولوں کی اپ گریڈیشن، اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت، ڈیجیٹل لرننگ کے فروغ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نصاب میں بہتری، طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ طلباء عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بن سکیں انہوں نے ضلعی ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) کو تجویز دی کہ گورنمنٹ پرائمری سکول لال کرتی کو ماڈل سکول قرار دیا جائے تاکہ دیگر سکولوں کا عملہ یہاں سے تربیت حاصل کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا بھی انتہائی ضروری ہے سیکرٹری ایجوکیشن نے پروگرام میں شریک بچوں کی شاندار کارکردگی پر 50 ہزار روپے نقد انعام اور سکول کے لیے مکمل سولر سسٹم نصب کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے ڈی ای او نوشہرہ کو ہدایت کی کہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء اور اساتذہ کو تعریفی سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں آخر میں انہوں نے کہا کہ اصل کام اساتذہ انجام دیتے ہیں جبکہ حکومت ان کی معاونت اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) نوشہرہ عبدالرحمن نے گورنمنٹ پرائمری سکول لال کرتی نوشہرہ میں 23 مارچ یومِ پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سکول کے طلباء کی کارکردگی بے مثال ہے جبکہ اساتذہ بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں منفرد مقام رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سکول کا ہر استاد اپنے فن میں کمال رکھتا ہے اور ہیڈ ماسٹر میاں فائق زادہ کاکاخیل کی انتھک محنت کی بدولت یہ ادارہ آج ایک نمایاں مقام پر پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سکول کے ہیڈ ماسٹر اور سٹاف نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وسائل کی کمی کے باوجود اگر محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ڈی ای او عبدالرحمن نے کہا کہ وہ جہاں بھی کسی تعلیمی تقریب میں شرکت کرتے ہیں، وہاں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پروگرام کے اختتام تک موجود رہتے ہیں تاکہ طلباء کو مزید آگے بڑھنے کا جذبہ ملے انہوں نے والدین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی کامیابی میں والدین کا تعاون نہایت اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے ضلع بھر کے طلباء کے والدین سے اپیل کی کہ وہ سکولوں میں منعقد ہونے والی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ اس سے بچوں کا اعتماد بڑھتا ہے اور ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کا مقصد صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ طلباء کی ہمہ جہت تربیت اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا بھی ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے اساتذہ، والدین اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا آخر میں میاں فائق زادہ کا کا خیل نے سیکرٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا خالد خان کو سیکرٹری خا لد نے ڈی ای او عبدالر حمن ڈی ڈی ای سہیل درا نی اور ایس ڈی ای او عادل خان کو شیلڈ د

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے