اسلام آباد (مانند نیوز)ایران نے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے علی رضا تنگسیری کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شدید زخمی تھے۔

اسرائیلی حکام کا پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ علی رضا تنگسیری کو شہید کرنے کا دعویٰ

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ 26 مارچ کو اعلیٰ افسران کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ حملہ ایرانی شہر بندر عباس میں کیا گیا جہاں علی رضا تنگسیری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے