اسلام آباد (مانند نیوز)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے مقدمے کی سماعت کے دوران اہم عدالتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللّٰہ برکی کی عدم پیشی پر عدالت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے حکم دیا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
بعد ازاں فتح اللّٰہ برکی عدالت میں پیش ہو گئے، جس پر عدالت نے ان کے خلاف جاری وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
واضح رہے کہ کیس پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے وکلاء کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں درج ہے جبکہ فتح اللّٰہ برکی کے خلاف خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کا الزام ہے۔