اسلام آباد (مانند نیوز)ایران کی جانب سے کویت پر کیے گئے نئے حملے کے نتیجے میں کویت کے پاور اور سمندری پانی سے میٹھا پانی بنانے والے پلانٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ اس حملے میں ایک بھارتی مزدور بھی ہلاک ہو گیا۔

کویت کی وزارتِ بجلی نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک سروس بلڈنگ پر ایرانی جارحیت کے نتیجے میں بھاری نقصان ہوا اور ایک بھارتی کارکن ہلاک ہوا ہے۔

بیان کے مطابق فوری تکنیکی اور ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاکہ نقصان کا ازالہ اور پلانٹ کی نارمل سرگرمیاں بحال رکھی جا سکیں۔

ایران جنگ: عالمی توانائی بحران شدید، تیل کی قیمت 116 ڈالرز فی بیرل سے متجاوز

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی سرکاری ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم کویتی سرکاری میڈیا نے پلانٹ کو پہنچنے والے بڑے پیمانے کے نقصان کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کویت گزشتہ ماہ سے امریکی اور اسرائیلی جنگ کے تناظر میں متعدد حملوں کی زد میں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے