پبی (نما ئندہ مانند )قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کے بورڈ آف گورنرز کی ہدایت پر انفیکشن پریونشن کنٹرول(آئی پی سی) کے وفد کا دورہ۔ڈین این ایم سی نوشہرہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد خان،ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حمزاللہ خان اور میڈیکل ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران حکیم خان نے ائی پی سی کے وفد کا خیرمقدم کیا اور ساتھ ہی ہسپتال کے مختلف امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی آئی پی سی وفد نے ہسپتال کی مختلف سروسز کے بارے میں جائزہ لیا آئی پی سی وفد کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر امجد نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ہسپتال انتظامیہ کو مختلف تجاویز دی،وفد نے ہسپتال سروس پر اطمینان کا اظہار کیا