شانگلہ(مانند نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ بے تحاشہ اضافے کے خلاف ضلع شانگلہ کے علاقے بشام اور پورن میں ٹرانسپورٹرز، تاجر برادری، مزدور تنظیموں اور مقامی شہریوں کی جانب سے بھرپور احتجاجی مظاہرین کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت کے فیصلے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اہم شاہراہ قراقرم کو کئی گھنٹوں تک بلاک رکھا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی مکمل طور پر معطل رہی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر اپنے غم و غصے کا ظاہر کیا اور واضح کیا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کاروباری سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں، ایسے میں ایندھن مہنگا ہونے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھیں گے بلکہ اشیائے خوردونوش سمیت روزمرہ استعمال کی تمام چیزوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا، جس سے عام آدمی کی مشکلات کئی گنا بڑھ جائیں گی۔مظاہرین نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ ایک طرف خطے میں ایرانی ابنائے ہرمزسے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں آئل ٹینکرز پاکستان آ رہے ہیں، اس کے باوجود ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرتی، مگر اس کے برعکس رات کی تاریکی میں قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا گیا ہیں۔احتجاج میں شریک ٹریڈ یونین نمائندوں کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ صنعتکاروں، تاجروں اور دیہاڑی دار طبقے کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا اور ملک گیر سطح پر احتجاجی تحریک چلانے پر بھی غور کیا جائے گا۔مقامی عمائدین اور شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے