اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے امریکا اور اسرائیل کو کبھی گزرنے نہیں دیں گے۔

ایک بیان میں خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے آغاز کا غلط اندازہ لگایا، وہ اس کے پھیلنے کا بھی غلط اندازہ لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ پھیلنے سے بھی ٹرمپ کی ہی شکست ہو گی، ایران کسی بھی قسم کی کشیدگی کے لیے تیار ہے۔

آبنائے ہرمز کی صورتحال کبھی پہلے جیسی نہیں ہو گی: پاسدارانِ انقلاب

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری اہداف پر حملے کا ایران کی طرف سے دگنا جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا اسٹریٹجک منظر نامہ مستقل طور پر تبدیل ہو چکا ہے اور یہ اہم آبی گزرگاہ خصوصاً امریکا اور اسرائیل کے لیے اب کبھی اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں آئے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں آئی آر جی سی نیوی کمانڈ نے کہا ہے کہ اس اہم بحری راہداری پر غیر ملکی بالادستی کا دور ختم ہو چکا ہے۔

بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حالیہ علاقائی پیش رفت نے طاقت کے توازن کو بدل دیا ہے اور بیرونی قوتوں، خاص طور پر امریکا کی ایران کے قریبی سمندری علاقوں میں اثر اندازی محدود ہو گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے