اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف متعصب ہندو رویہ بے نقاب ہو گیا، وزیرِ اعلیٰ یو پی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش سے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا۔

آسام میں خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ نہ ہی کسی عبادت گاہ سے کوئی آواز بلند کرنے کی اجازت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی آسام کو مسلم دراندازوں سے پاک کر سکتی ہے، ہر مسلم کو نشاندہی کر کے نکالا جائے گا۔

بھارتی انتخابات سے قبل فالس فلیگ آپریشن کا انکشاف، پاکستان مخالف بیانیہ تیز

دوسری جانب مغربی بنگال، آسام اور دیگر بھارتی ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ’را‘ سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستانی ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ کا ماحول تشکیل دینے کی کوشش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے