اسلام آباد (مانند نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ملک اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی مذاکرات ایرانی قوم کی فتح ہیں، ایران نے دشمن کو اپنی شرائط پر جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کیا۔

ترجمان ایرانی فوج لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ناقابلِ اعتماد ثابت کیا۔

امریکا ایران جنگ بندی معاہدہ: شرائط کیا ہیں؟ آگے کیا ہو گا؟

انہوں نے کہا کہ دشمن نے جوہری مذاکرات میں بھی ظاہر کیا کہ اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 40 دن تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد 2 ہفتوں کی عارضی جنگ بندی طے پا گئی ہے جس کے تحت امریکا اور اسرائیل ایران پر حملے روکیں گے جبکہ تہران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمد و رفت کے لیے کھول دے گا۔

یہ جنگ بندی پاکستان کی ثالثی میں ممکن ہوئی، پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین نے امن اور استحکام کے لیے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے