اسلام آباد (مانند نیوز)بلوچستان میں سرکاری گاڑیوں سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 3762 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ ایکسائز نے رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو پیش کردی، رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز کے ڈیٹابیس میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 14304 ہے، تصدیقی عملی میں 3672 گاڑیوں کی موجودگی کی تصدیق ہی نہیں ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ زراعت کی 1142 گاڑیوں کا کوئی پتا نہیں ہے، محکمہ پولیس کی 443، لوکل گورنمنٹ کی171 گاڑیوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں محکمہ صحت کی 168، محکمہ تعلیم کی 131 گاڑیوں کا سراغ نہیں ملا۔

محکمہ نظم و نسق اور منصوبہ بندی و ترقیاتی کی 113،113 گاڑیوں کا کوئی پتا نہیں۔ محکمہ منصوبہ بندی کے پاس 65، سماجی بہبود کے پاس 63 گاڑیاں دستیاب نہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان گاڑیوں کی معلومات کے لئے سہ رکنی کمیٹی بنادی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے