دریائے سندھ کے کنارے غیر قانونی پلیسر گولڈ مائننگ روکنے کیلئے کامیاب گرینڈ آپریشن کیاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز وزیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس اوردیگرمتعلقہ اداروں کے ساتھ مل کرضلع میں دریائے سندھ کے کنارے پلیسر گولڈ کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف کامیاب گرینڈ آپریشن کیاہے اور صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ رات کی تاریکی میں چھپ کر کان کنی کرنے والے عناصرپر بھی کھڑی نظر ہے اوران کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ اس غیر قانونی دھندے کو دوبارہ سر نہ اٹھانے دیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی محکمہ یا فرد کی جانب سے غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور غیر قانونی کان کنی کے مکمل خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے