سخاکوٹ(نامہ نگار) لیویز تھانہ درگئی نے مختلف کاروائیوں کے دوران دو جعلی کرنسی چلانے والے اور چوری چکاری کے مرتکب تین ملزمان گرفتار کر لئے۔مال مسروقہ برامد۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی ریاض محسود نے پوسٹ کمانڈر تھانہ شاہ حسین شہید درگئی شہاب الدین اور تفتیشی آفیسر شفیق احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے دکانداروں اور تاجر برادری نے بازار میں جعلی کرنسی چلانے کی شکایت کی تھی جس پر ڈی ایس بی اہلکاروں کے خفیہ اطلاع پر لیویز تھانہ درگئی نے چھاپہ مار کر دو ملزمان منصور خان ولد سلیم خان اور ناصر علی ولد گلاب دین ساکنان واڑی ضلع دیر اپر سے مبلغ 56ہزار جعلی کرنسی سمیت گرفتار کر لئے جبکہ علاقے میں چوری چکاری کے مرتکب دومختلف واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لئے گئے۔ایک ملزم نیک عمل ولد زرین سکنہ پلوسئی باباکو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے چوری شدہ پانچ تولہ سونا اور نقد رقم برامد کر لی گئی جبکہ چوری کے ایک اور واردات میں ملزمان جواد خان عرف بجلی گھر اور عبدالرحمان عرف قاری ساکنان ورتیر درگئی سے تقریبا تین تولہ سونا اور نقد رقم برامد کر لی گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی ریاض محسود نے کہا کہ علاقے کوہرقسم کے جرائم سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول تک ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے مجرم چاہے کتنابااثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا