شیرگڑھ(اجمل خان) کسی صورت بجلی اور گیس کی اس ظالمانہ غیر قانونی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کو نہیں مانتے آیاز الرحمن .تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ بازار میں بجلی اور گیس کی ناروا اور بے تحاشہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف تنظیم نوجوانان شیرگڑھ کے زیر اہتمام مختلف سیاسی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت تنظیم نوجوانان شیرگڑھ کے سرپرست اعلی حاجی محمد نواز، چیرمین ایاز رحمان،سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور دیگر کر رہے تھے مظاہرین نے شیرگڑھ مین مالاکنڈ شاہراہ روڈ کو یکطرفہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے ایک گھنٹے تک بند کیے رکھا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر بجلی اور گیس کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے میں مختلف سیاسی شخصیات ،تاجر برادری اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی پولیس کی بھاری نفری ایس ایچ او شیرگڑھ اقبال حسین کی قیادت میں موجود تھی احتجاجی مظاہرے سے تنظیم نوجوانان کے چیئرمین آیازرحمان سابق صوبائی وزیرفضل ربانی ایڈوکیٹ، حاجی محمد نواز ،مولانا عبداللہ جان،حاجی قاسم شاہ، ، پزیر گل، پریس کلب شیرگڑھ کے صدر سینیئر صحافی سعید الحق، اختر اقبال یوسف زئی،عثمان شاہ مہمند،فضل معبود،انجینیئر فہیم الدین،حافظ فرمان اللہ ایڈوکیٹ، مولانا قیصرالدین اور دیگر مقررین نے خطاب کئے مقررین نے کہا کہ شیرگڑھ اور اسکے مضافات میں بجلی اور گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے جسکی ہم پرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں محکمہ واپڈا اپنا قبلہ درست کریں ہم کسی صورت بجلی اور گیس کی اس ظالمانہ غیر قانونی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کو نہیں مانتے بعد میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز تخت بھائی منیزہ خان اور ڈی ایس پی صدر سرکل شیرگڑھ حاجی نوردراز خان نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مزاکرات کرکے یہ یقین دہانی کرادی کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کر دیا جائے گا جسکے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے