اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران چاہتا ہے آبنائے ہرمز کھلے تاکہ وہ 5 سو ملین ڈالرز روزانہ کما سکے، یہی وہ رقم ہے جو آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے ایرانی کھو رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کی بندش نہیں چاہتا، امریکا نے آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صرف شرمندگی سے بچنے کے لیےکہہ رہے ہیں کہ ہرمز بند رہے، 4 روز پہلے لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا سر ایران ہرمز کھولنا چاہتا ہے۔

امریکی ناکا بندی ختم ہونے کے اشارے ملے ہیں، ایرانی مندوب امیر سعید

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے آبنائے ہرمز کھولی تو پھر ایران سے امریکا کبھی ڈیل نہیں کر سکے گا، ڈیل نہیں ہو سکے گی تاوقتیکہ ہم بقیہ ایران کو بھی تباہ کر دیں، بشمول ان کے رہنماؤں کے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی ناکہ بندی ختم ہونے سے متعلق اشارے ملے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی ختم ہونے پر اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہوں گے، امریکی ناکہ بندی ختم کرنا مذاکرات بحالی کی شرط ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے