اسلام آباد (مانند نیوز)اسرائیل اور لبنان کے درمیان آج واشنگٹن میں مذاکرات کا ایک اور دور متوقع ہے، جہاں لبنانی حکام جنگ بندی میں ایک ماہ کی توسیع کی درخواست کریں گے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق موجودہ جنگ بندی چند روز میں ختم ہونے والی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں ایک نامعلوم حزب اللّٰہ عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تنظیم جاری مذاکراتی عمل کے تحت امریکا کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات قبول کرنے پر آمادہ ہو سکتی ہے۔

جنگ بندی میں توسیع کیلئے لبنان اسرائیل مذاکرات کل، 4 شرائط پر بات ہوگی

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ خارجہ گدعون ساعر نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان کوئی سنجیدہ اختلافات نہیں، تاہم انہوں نے حزب اللّٰہ کو امن اور معمول کے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 10 روزہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج لبنان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں اموات ہو رہی ہیں، ایک لبنانی صحافی امل خلیل بھی حملے میں جاں بحق ہوئیں جبکہ زیرِ قبضہ علاقوں میں لبنانی گھروں کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔

لبنانی حکام کے مطابق مارچ کے اوائل سے جاری اس جنگ میں اب تک کم از کم 2454 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے