اسلام آباد (مانند نیوز)برطانیہ اور فرانس کے درمیان 622 ملین پاؤنڈ کے ایک معاہدے پر آج دستخط کیے جائیں گے جس کا مقصد فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آنے والے تارکینِ وطن کو روکنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت برطانیہ فسادات سے نمٹنے کے لیے اپنے افسران کو فرانس کے ساحلی علاقوں میں بھیجے گا تاکہ غیر قانونی آمد و رفت کو روکا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے ساتھ اس تعاون کے نتیجے میں ہزاروں تارکینِ وطن کو برطانیہ پہنچنے سے روکا گیا ہے۔

برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود کے مطابق یہ اقدامات سرحدی کنٹرول کو مؤثر بنانے اور غیر قانونی ہجرت کو روکنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے