اسلام آباد (مانند نیوز)مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف کے حالیہ غیر ملکی دوروں کے دوران ان کے ملبوسات خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔

حال ہی میں مردوں کے اسٹائل اور ملبوسات کے بارے میں لکھنے والے کینیڈین مصنف ڈیرک گائے نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شہباز شریف کے اسٹائل کی تعریف کر دی۔

اُنہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں شہباز شریف کی تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے لیے یہ بات دلچسپ ہے کہ جب کسی عالمی سطح پر مردوں پر نظر ڈالی جائے تو اکثر غیر مغربی ممالک کے رہنما خوبصورت مغربی طرز کی تراش خراش والے لباس پہنے ہوئے نظر آتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس
ڈیرک گائے نے لکھا ہے کہ جیسے یہاں تصویر میں پاکستان سے شہباز شریف، نائجیریا سے اکین وومی اڈی سِینا اور جاپان سے ناروہیتو نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کے ملبوسات سوشل میڈیا پر بھی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے منفرد اسٹائل کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے