کراچی (مانند نیوز)کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ صالح آصف نے فوربز میگزین کی ارب پتی افراد کی فہرست میں جگہ بنا لی اور پاکستان کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے۔

صالح آصف اپنے 3 دوستوں کے ہمراہ ’کرسر (Cursor)‘ نامی کمپنی کے شریک بانی ہیں، یہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک جدید کوڈ ایڈیٹنگ ٹول فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔

اسپیس ایکس پاکستانی نوجوان کی AI کمپنی 60 ارب ڈالرز میں خریدنے کیلئے تیار

نومبر 2025ء میں یہ کمپنی ایک بڑے سرمایہ کاری راؤنڈ کے دوران 2.3 ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہی جس کے بعد اب اس کمپنی کی مجموعی مالیت 29.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

حال ہی میں اس کمپنی نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے اور ان کی کمپنی اسپیس ایکس نے مستقبل قریب میں اس کمپنی کو 60 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے