اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 سے پشاور زلمی نے 17 اور ملتان سلطانز نے 12 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا ۔

پی ایس ایل کے اگلے مرحلے کی آخری دو برتھ کےلیے 4 ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ، حیدرآباد کنگزمین، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں مقابلہ ہے۔

سیزن 11 میں 9 میچز کھیلنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 اور راولپنڈیز 2 پوائنٹس ہی لے پائی، یہ دونوں ٹیمیں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 8 میچز کے بعد 9، حیدر آباد کنگزمین کے 8 میچز کے بعد 8 پوائنٹس ہیں، ان دونوں ٹیموں نے ابھی 2، 2 میچز مزید کھیلنے ہیں۔

دوسری طرف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے 9، 9 میچز ہوچکے ہیں، ان کا 1، 1 میچ باقی ہے اور پوائنٹس کی تعداد 8، 8 ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے