0

ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تجاویز پر اپنا جواب پیش کر دیا: ایرانی میڈیا

اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران مختلف تجاویز پر تہران کا باضابطہ جواب پیش کر دیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کی جانب سے دیا گیا یہ جواب جامع نوعیت کا ہے اور اس میں تہران کے تمام اہم تحفظات اور غور و فکر شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان خطے میں مختلف سفارتی کوششوں کے ذریعے فریقین کے درمیان رابطے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

واضح رہے کہ ایرانی سفارتخانے کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی ہے۔

اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک تھے۔

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ غریب آبادی اور اسلام آباد میں ایران کے سفیر امیری مقدم بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی آج وزیرِاعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ آج ہی پاکستان سے روانہ ہو جائیں گے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایرانی وفد کا فی الحال پاکستان میں قیام کا ارادہ نہیں۔

سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ عمان اور روس کے دورے پر جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں