اسلام آباد (مانند نیوز)معروف بھارتی اداکار اکشے کمار کی 13 سالہ بیٹی کو آن لائن گیم کھیلنے کے دوران ہراساں کرنے کے کیس میں پہلے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال اکتوبر میں سامنے آیا تھا جب اداکار نے ایک تقریب میں بتایا تھا کہ میری بیٹی سے ایک نامعلوم صارف نے کھیل کے دوران نامناسب تصاویر بھیجنے کا مطالبہ کیا، بچی نے فوری طور پر کھیل بند کر کے اپنی والدہ کو آگاہ کیا۔

اداکار نے مزید کہا تھا کہ اس طرح کے واقعات بچوں کو بلیک میلنگ اور دیگر جرائم کی طرف دھکیل سکتے ہیں، اس لیے ڈیجیٹل دنیا میں آگاہی بے حد ضروری ہے۔

ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے بیٹی سے نازیبا تصاویر مانگی گئیں: اکشے کمار کا انکشاف

بھارتی میڈیا کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد سائبر سیل نے تحقیقات شروع کی تھیں اور جدید تکنیکی طریقوں سے ملزم کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس نے دیگر بچوں کو بھی آن لائن ہراسانی کا نشانہ تو نہیں بنایا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کی جانب سے اس واقعے پر بات کرنے کے بعد سے اس کیس کو تعلیمی اداروں میں سائبر آگاہی مہم کے طور پر بھی پیش کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو آن لائن خطرات اور محفوظ طریقہ استعمال کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے