پشاور(مانند نیوز)تنظیم لوہاران ضلع مردان کے صدر عبدالرشید غازی اور سینئر نائب صدر سنگین خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت بنتا جا رہا ہے اور اس کے براہِ راست اثرات روزمرہ استعمال کی اشیاء پر پڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں سبزی، پھل، آٹا، چینی، گھی اور دیگر ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس طوفان نے مزدور، دیہاڑی دار، چھوٹے دکاندار اور کم آمدنی والے طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔عبدالرشید غازی اور سنگین خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنتا جا رہا ہے۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کو شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے پر سنجیدگی سے غور کرے۔تنظیم لوہاران کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے منفی اثرات معاشرے کے ہر طبقے پر مرتب ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے تاکہ غریب عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے