ڈیرہ اسماعیل خان(نمایندہ مانند نیوز)
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہفتہ کے روز کنڈی ماڈل فارم ڈیرہ اسماعیل خان میں پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماؤں ملک انوار میکن اور فضل الرحمن ملتانی کی سربراہی میں نمائندہ وفود سمیت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان ، پہاڑ پور اور ٹانک سے مختلف عوامی وفود اور انفرادی طور پر شہریوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں. نمائندہ وفود نے گورنر کو علاقہ کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے کردار ادا کرنیکی درخواست کی. گورنر خیبرپختونخوا نے عوام علاقہ کے سماجی، معاشرتی اور مختلف محکموں سے متعلق مسائل و شکایات غور سے سنیں اورعوامی شکایات و مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کیں۔ #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے