0

معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا عالمی یوم آزادی صحافت پر پیغام

پشاور(نمایندہ مانند نیوز )
*معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا عالمی یوم آزادی صحافت پر پیغام*

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے 3 مئی عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، جو شفافیت، جوابدہی اور عوامی شعور کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قابل اعتماد معلومات تک رسائی، مکالمہ اور باہمی اعتماد کے فروغ میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے، جو امن، معاشی استحکام، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔
شفیع جان نے کہا کہ موجودہ دور میں جہاں معلومات کی ترسیل تیز تر ہو چکی ہے، وہیں جھوٹی خبروں، پروپیگنڈے اور مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال جیسے چیلنجز بھی سامنے آ رہے ہیں، جو عوامی اعتماد کو متاثر کرتے ہیں،انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ دنیا بھر میں آزادی صحافت کو مختلف دباؤ کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش خطرات اور معاشی مسائل فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا آزادی صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور ان کے پیشہ ورانہ حقوق کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے صحافیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں