0

سسٹنٹ کمشنر محمد سلیم کی زیرِ صدارت ٹی ایم اے ہال بٹگرام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گ

سسٹنٹ کمشنر محمد سلیم کی زیرِ صدارت ٹی ایم اے ہال بٹگرام میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری کے دوران بازار سے متعلق مختلف مسائل، جن میں صفائی ستھرائی، تجاوزات، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر شہری سہولیات شامل تھیں، تفصیل سے زیرِ بحث آئے۔ شہریوں اور تاجر برادری نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل براہِ راست پیش کیے، جنہیں اسسٹنٹ کمشنر نے توجہ سے سنا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی واضح ہدایات جاری کیں کہ عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا اور مسائل کو موقع پر حل کرنا ہے، تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں