وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے گزشتہ روز سیکرٹری اطلاعات مطیع اللہ خان کے ہمراہ پشاور میں ملک سعد شہید پولیس لائنز میں قائم سیف سٹی پراجیکٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ پولیس افسران نے معاون خصوصی کو وائرلیس کنٹرول سسٹم، کرائسز مینجمنٹ سسٹم اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرایا۔بریفنگ کے دوران معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ پشاور سیف سٹی منصوبہ تقریباً 2 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت شہر کے 133 اہم اور حساس مقامات پر 711 جدید نگرانی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نگرانی، ڈیٹا مانیٹرنگ اور ایمرجنسی رسپانس کو ایک مربوط پلیٹ فارم پر یکجا کرتا ہے۔معاون خصوصی کو مزید آگاہ کیا کہ اس منصوبے کے تحت ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے ای-چالان سسٹم متعارف کرانے پر بھی کام جاری ہے، جس سے ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے گا۔اس موقع پر معاون خصوصی شفیع جان نے پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایک جامع سکیورٹی نظام ہے، جو پشاور میں امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پولیس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور جرائم کی روک تھام میں نمایاں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور لکی مروت میں بھی سیف سٹی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں، جو صوبے بھر میں سکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنائیں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور سیف سٹی جیسے منصوبے جدید شہری سکیورٹی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایک اہم پیش رفت ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے