ہنگو شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ پورے معاشرے اور دینی حلقوں کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے یہ پہلا موقع نہیں اس سے پہلے بھی کئی بڑے بڑے علماء کرام شہید کیے گئے علماء کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنا انتہائی افسوس ناک امر ہے ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع اورکزئی سے تعلق رکھنے والے مولانا محمد نبی حنفی نے شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی شہادت کا واقعہ انتہائی افسوسناک، سفاکانہ اور ناقابلِ برداشت ہے مولانا محمد ادریس کی شہادت نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ پورے معاشرے اور دینی حلقوں کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے ہم اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کے قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں مولانا محمد نبی حنفی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ علماء کرام کو فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے