ملاکنڈ(مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں ‘یومِ معرکہ حق’ کے سلسلے میں آگاہی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع ملاکنڈ میں سرکاری دفاتر اور گاڑیوں پر ‘معرکہ حق’ (آپریشن بنیان المرصوص) سے متعلق معلوماتی پینا فلیکسز اور بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں۔اس مہم کا بنیادی مقصد عوام، خصوصاً نوجوان نسل کو معرکہ حق کی اہمیت، اس کی کامیابیوں اور ملکی دفاع کیلئے دی جانے والی عظیم قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔