بٹ خیلہ (نمائندہ خصوصی) پروٹیکٹر افس بٹ خیلہ سے منتقلی روک دی گئی، پروموٹرز ایسوسی ایشن سمیت تاجروں اور علاقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی گل زمان اور دیگر عہدیداروں لیاقت سیماب، حاجی سلطان سید، وقاص خان وغیرہ نے ٹریڈ یونین کے صدر سکندر حیات اور مسلم لیگ کے سٹی صدر علی محمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منتقلی رکوانے میں کردار اد اکرنے پر وفاقی وزیر انجنئیر امیر مقام سمیت ضلعی صدر سجاد خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کی قائدین کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ بٹ خیلہ میں موجود پروٹیکٹر افس کو چند سازشی عناصر نے غیر اباد جگہ منتقلی کی کوشش کی جیسے پروموٹرز سمیت ٹریڈ یونین اور علاقہ کے عوام نے ناکام بناکر اب وفاقی حکومت نے دفتر منتقلی روک دی ہے انہوں نے کہا کہ پروٹیکٹر افس ایک ایسے جگہ پر قائم ہے جس سے ملاکنڈ کے علاوہ دیر سوات، بونیر اور شانگلہ کے لوگوں کو بھی پہنچنے میں اسانی ہے جبکہ دفتر کے قریب پارکنگ، بنک، انشورنس اور دیگر سہولیات بھی موجود ہے اس لئے اسے اگر دوبارہ منتقل کرنے کی سازش کی گئی تو اس کے خلاف شدیداحتجاج کیا جائیگاجس پر ملاکنڈ کے علاوہ سوات اور دیر کے پروموٹرز بھی شریک ہونگے۔