اسلام آباد( اے ایف بی )بھارت کی عبرتناک شکست کو ایک سال مکمل ہونے پر معرکہ حق کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔”تو یاد رکھیں ”کے عنوان سے جاری ولولہ انگیز پرومو میں معرکہ حق کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے قومی جذبے کو گرمایا گیا ہے، پرومو 10 مئی کو پاکستان مونومنٹ میں منعقد ہونے والی قومی بنیان المرصوص تقریب کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے۔پرومو میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق میں ہماری بہادر مسلح افواج نے ثابت کیا کہ پاکستان کی سرحدیں ایک فولادی دیوار ہیں جسے گرانا ناممکن ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دفاعی اداروں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر واضح کر دیا کہ یہ قوم اپنے امن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، معرکہ حق کی عظیم فتح نے دفاعِ وطن کی داستانِ شجاعت میں ایک اور سنہری باب رقم کر دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے