اسلام آباد (مانند نیوز)ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آپریشن ٹرسٹ می برو ناکام ہو گیا ہے، اب آپریشن Fauxius کے ساتھ معمول پر واپس آ جائیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف نے امریکیوں سے منسوب مذاکرات کے بارے میں جعلی خبروں کی اشاعت پر ردعمل میں امریکی ویب سائٹ ایکسیئس (Axios) کی شائع خبر پر اسے فاکسویس (Fauxius) کا نام دیا ہے۔

واضح رہے کہ انگریزی لفظ faux کے معنی جھوٹا یا جعلی ہوتے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایرانی قوم کے نام پیغام میں کہا تھا کہ دشمن کا مقصد ایران کے اتحاد کو توڑنا ہے تاکہ ہمیں ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جا سکے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن اپنے نئے منصوبے میں بحری ناکہ بندی کے ذریعے اقتصادی دباؤ اور میڈیا پروپیگنڈے کی کوشش کر رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے