اسلام‌آباد (مانند نیوز)سابق بھارتی انڈر 19 کرکٹر اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے میڈیم فاسٹ بولر امنپریت سنگھ گِل 36 برس کی عمر میں اچانک موت کے منہ میں چلے گئے، ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امنپریت سنگھ گِل ویرات کوہلی کی انڈر 19 ٹیم کے ساتھی کھلاڑی رہ چکے تھے۔

انہوں نے پنجاب کی جانب سے 6 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جن میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔

سابق بھارتی فاسٹ بولر سلیل انکولا ڈپریشن کے باعث اسپتال میں داخل

امنپریت گِل انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں پنجاب کی ٹیم کا بھی حصہ رہے اور بعد ازاں پنجاب کی سینئر سلیکشن کمیٹی میں بھی خدمات انجام دیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ سے وابستہ سابق کپتان اور آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ابتدائی دنوں میں امنپریت کے ساتھ ڈریسنگ روم میں رہا، امنپریت خاموش طبع اور محنتی کرکٹر تھے جو کھیل سے گہری وابستگی رکھتے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے