اسلام آباد (مانند نیوز)مکہ مکرمہ میں جعلی حج پرمٹ تیار کرنے والے 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق پاکستان اور افغانستان سے ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی حج پرمٹ بنانے اور انہیں استعمال کرنے کے غیرقانونی نیٹ ورک میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران متعدد جعلی دستاویزات بھی برآمد کی گئیں۔

سعودی پولیس کے مطابق تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سے اب تک 207 پروازوں کے ذریعے 52 ہزار 195 سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، سرکاری حج کوٹے کا 44 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق 135 پروازیں مدینہ منورہ جبکہ 72 پروازیں جدہ ایئر پورٹ پر لینڈ کر چکی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے