اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی فائر کیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق کامیاب تربیتی فائر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے زیرِ اہتمام کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتح 4 جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے، فتح 4 طویل فاصلے تک انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح-2 میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کروز میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربے کو سراہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے