شیر گڑھ (اجمل خان) پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل لوندخوڑ کے رہنماء ثمین خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے لوند خوڑ بائی پاس لوند خوڑ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کا افتتاح22 مئی کو سابق مشیر صحت اختشام خان ایڈوکیٹ،ایم این اے علی محمد خان اور ایم این اے مجاہد خان کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں تاجران کے دفتر میں منعقد اجلاس سے اپنے خطاب میں کیا اجلاس میں جاوید خان ناظم ۔صدر اصلت خان،حاجی طفیل خان ،منصب علی ،سریر خان،حسن خان اور فیاض خان نے نے خصوصی شرکت کی مقررین نے کہا کہ لوندخوڑ کے عوام کا پچاس سالوں سے لوندخوڑ بائی پاس مطالبہ تھا جو اب پورا ہورہا ہے افتتاح کے سلسلے میں شاہ ڈھنڈ روڈ پر شام 5بجے تقریب ہوگی انہوں نے کہا بائی پاس کے علاوہ شاہ ڈھنڈ روڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے یہ روڈ بہت زیادہ تنگ تھا اور اس پر ہر وقت حادثے کا خطرہ تھا اب یہ روڈ کشادہ ہوگی اور اس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا