لاہور(مانند نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن رضا نقوی کو بھارتی حکومت کی جانب سے آئی پی ایل کا دعوت نامہ تاحال موصول نہیں ہوا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن رضا نقوی کو 31 مئی کو نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد آئی پی ایل فائنل کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ مطابق چیئرمین پی سی بی کے بھارت جانے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے تاہم اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے باقاعدہ دعوت دئیے جانے کے بعد ہی اس حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے اس بارے میں تاحال دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ دوسری جانب آئی سی سی بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو احمد آباد میں شیڈول ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی چیئرمین محسن رضا نقوی کو کرنی ہے، البتہ ان کی شرکت کے حوالے سے صورتحال ابھی غیر واضح ہے۔