شانگلہ(مانند نیوز)واٹرشیڈ ڈویژن کوہستان بشام میں خدمات انجام دینے والے فارسٹ گارڈ شفیق احمد کو محکمانہ ترقی دیتے ہوئے فارسٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ترقی پانے والے اہلکار شفیق احمد کو نئے عہدے کے رینکس لگائے گئے اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا گیا۔تقریب میں کنزرویٹر آف فارسٹ واٹرشیڈ مینجمنٹ سرکل ایبٹ آبادتیمورالیاس، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کوہستان واٹرشیڈ ڈویژن بشام نے شفیق احمد کو باقاعدہ طور پر فارسٹر کے رینکس لگائے اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات واٹرشیڈ کے افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افسران نے کہا کہ شفیق احمد کی ترقی ان کی مسلسل محنت، فرض شناسی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور محکمہ واٹرشیڈ کیلئے مخلصانہ خدمات کا اعتراف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ کے ایسے اہلکار جو دیانتداری اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں وہ ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ادارہ جاتی ترقی کیلئے ضروری ہیں۔افسران نے اس امید کا اظہار کیا کہ شفیق احمد نئے عہدے پر مزید ذمہ داری، جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دیں گے اور جنگلات کے تحفظ، قدرتی وسائل کی بہتری اور محکمانہ امور کی انجام دہی میں اپنا مؤثر کردار جاری رکھیں گے۔اس موقع پر شفیق احمد ولد سلطان رحمان نے محکمہ کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعتماد کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور آئندہ بھی پوری دیانت، عزم اور محنت کے ساتھ فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ واٹرشیڈ میں ترقی ان کیلئے اعزاز کے ساتھ ساتھ مزید محنت کرنے کا حوصلہ بھی ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے شفیق احمد کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے مستقبل میں مزید کامیابیوں اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے