ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد فیاض خان شیرپاؤ کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ نے عوام کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ کے زیر اہتمام منعقدہ کھلی کچہری کی صدارت کی۔کھلی کچہری کے دوران عوام نے مختلف نوعیت کے مسائل پیش کئے، جن میں سے اکثر کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا، جبکہ باقی مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے کھلی کچہری میں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے تمام مسائل کے فوری حل کرنے کیلئے ہر ممکن عملی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے