اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب کا کا کہنا ہے کہ لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی انخلا تک خطے میں استحکام نہیں آسکتا۔ ایک بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکا کیساتھ مذاکرات میں ایران کی ابتدائی شرط تھی۔ایرانی پاسداران انقلاب نے مطالبہ کیا کہ دشمن فوری طور پر لبنانی عوام پر حملے بند، لبنان کے مقبوضہ علاقوں کو خالی کر کے بین الاقوامی سرحدوں سے فوری پیچھے ہٹے، اور لبنان کی علاقائی سالمیت کو تسلیم کرے۔