بٹ خیلہ(مانند نیوز ڈیسک)بٹ خیلہ میں راستے کے تنازعے پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق. ایک کمسن بچہ سمیت تین افراد شدید زخمی ضلع ملاکنڈ کے تحصیل بٹ خیلہ کے علاقے اتحاد کالونی میں فریق اول عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن دوست محمد المعروف دوستے ولد عمر محمد اور فریق دوم علی اکبر ولد اسماعیل، دونوں ساکنان اتحاد کالونی بٹ خیلہ، کے درمیان راستے کے تنازع پر تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں بدل گئی فائرنگ کے دوران فریق اول دوست محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ فریق دوم علی اکبر شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئےواقعے کے بعد ہسپتال میں فائرنگ کی زد میں آ کر ایک کمسن بچہ بھی زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کے لیے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیاگیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی مالاکنڈ لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں صورتحال کو کنٹرول کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے مقامی افراد کے مطابق تنازعہ ابتدا میں راستے کے ایک معمولی مسئلے پر شروع ہوا تھا، تاہم بات بڑھتے بڑھتے مسلح تصادم تک جا پہنچی، جس کے نتیجے میں دو خاندانوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا لیویز حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے