اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کل تک بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی تو بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود 34 ہفتے سے ملاقات نہیں کروائی گئی، اسپیکر قومی اسمبلی اس متعلق رولنگ جاری کریں۔

جس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اگر بانی اس ایوان کے رکن ہوتے تو پروڈکشن آرڈر جاری کر دیتے، 3 بار حکومت اپوزیشن کو ایک میز پر بٹھایا مگر آپ لوگ نہیں آتے۔

جو بجٹ پیش کرنے جا رہے ان کی کارکردگی کیا رہی ہے؟ اسد عمر

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ عوام دوست بجٹ نہیں ہو گا، پہلے ہی مہنگائی زیادہ ہے، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔

ایک سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسمبلی کے سیشن پر 1 دن میں 6 کروڑ روپے سے زیادہ کے اخراجات آتے ہیں، کورم پورا کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کا بھی کام ہے کہ پارلیمنٹ آئیں، لوگوں کی باتیں سنیں اور جواب دیں، یہ اگر حقیقی جمہوری حکومت ہوتی تو پارلیمنٹ کو نظر انداز نہ کرتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے